• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈگری، جھڈو میں مفت آئی کیمپ آج لگایا جائیگا

Jhuddo Free Eye Camp To Be Launched Today
ڈگری سب ڈویژن کے شہر جھڈو میں الخدمت فاؤنڈیشن جھڈو کے تحت آنکھوں کے علاج اور آپریشن کا تین روزہ فری آئی کیمپ ،دی سوسائٹی فاردی پریزرویشن اینڈ ریسٹوریشن آف ویژن کراچی کے تعاون سےآج جمعہ کو پبلک پارک جھڈو میں لگایا جائے گا ۔

فری آئی کیمپ میں مریضوں کو کھانا، ادویات اور دیگر سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی اور مفت لینس بھی لگائے جائیں گے، کیمپ میں ماہر ڈاکٹر وں کا ایک بورڈ مریضوں کی آنکھوں کا مفت معائنہ، علاج اور آپریشن کرے گا۔

فری آئی کیمپ کے ناظم ڈاکٹر شمشاد علی خان اور الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر اظہر جمیل آرائیں نے جنگ کو بتایا کہ امسال 200 آپریشن کرنے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔
تازہ ترین