بھارتی کرکٹر مہندر سنگھ دھونی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں چھکوں کی ڈبل سنچری مکمل کرلی۔ یہ اعزاز حاصل کرنے والے وہ دنیا کے پانچویں بیٹسمین ہیں ۔
انگلینڈ کے خلاف دھونی نے 134رنز کی اننگز کے دوران چھ چھکے لگائے جبکہ کیریئر کے285 میچز میں سےوہ اب تک 203 چھکے لگاچکے ہیں ۔
پاکستان کے شاہد آفریدی نے ایک روزہ میچز میں سب سے زیادہ 351چھکے لگائے ہیں۔
ان کے بعد270 چھکوں کے ساتھ سری لنکا کے سنتھ جے سوریا ، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 238، دھونی اور نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم 200 کا نمبر آتا ہے۔