• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی خاتون کوہ پیما کیلئے ایک اور اعزاز

Samina Baig Leads First National Women Winter Expedition To Shimshal Peak
پاکستانی خاتون کوہ پیماثمینہ بیگ کو ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا۔ثمینہ بیگ نے شمشال پیک ایکیسپی ڈیشن کو لیڈ کیا اور نامعلوم چوٹی بھی سر کی جسے آج تک کسی نے دریافت نہیں نہیں کیا تھا۔

نیشنل ویمن ونٹر ایکسپی ڈیڈیشن کی نگراں پاکستان کی معروف کوہ پیما ثمینہ بیگ تھیں۔ ابتدائی طور پر اپر ہنزہ میں موجود منگلگ کی چوٹی کو سر کرنے کا منصوبہ تھالیکن بعض مسائل کی وجہ سےبوسم پاس ائیریا شمشال نامی چوٹی کو پہلے سر کیا گیاجسے اس سے قبل کسی نے سرنہیں کیا تھا۔

موسم سرما میں ہونے والا یہ ایکسپی ڈیشن اس لحاظ سے منفرد تھا کہ کوہ پیماؤں کو باقائدہ ٹریننگ دی گئی تھی۔

ثمینہ بیگ کی سربراہی میں خواتین کوہ پیماؤں نے 5600 میٹرز برفیلی چوٹی سر کی ،جہاں درجہ حرارت منفی40کے قریب تھا۔
تازہ ترین