• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: تھلیسیمیامیں مبتلا تین بچوں کےوالدین پریشان

Quetta Thelesmia Been Worried Parents Of Three Children
غربت میں بیماری کس طرح امتحان لیتی ہے ،یہ کوئی کوئٹہ میں تھلیسیمیا میں مبتلا تین بچوں کےوالدین سےپوچھے جو غریبی اور انتہائی کم وسائل میں بچوں کی بڑی بیماری کا مقابلہ کررہے ہیں۔

کوئٹ کے رہائشی مزدور پیشہ میراحمدکو اللہ نےاولاد کی نعمت سے تو نوازامگر ان کے آٹھ میں سے تین بچے،اقراء،ردا اور شعیب تھلیسیمیاکےمرض میں مبتلا ہیں۔ان کے لئے غریبی باعث ستم تو تھی ہی کہ ان کے بچوں کوتھلیسیمیا کامرض کڑا امتحان بناہوا ہے۔ یہ امتحان انہیں اس امید پرکوئٹہ میں جیو دفتر لے آیاکہ ان کی آواز صاحب حیثیت اورصاحبان اقتدار تک پہنچ جائے گی۔

تھلیسیمیا میں مبتلا بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ کرائے کا گھر ہے،تین بچے ہیں،میری وزیراعلی پنجاب اور ملک ریاض سے اپیل ہے وہ دوسروں کےلئے بہت کچھ کرتے ہیں کچھ ہماری بھی مدد کریں۔

بچوں کا والد خود ذیابیطس کاشکار اور والدہ بھی خون کی کمی کاشکار ہےجو کچھ تھا وہ بچوں کو خون لگوانے اور انہیں بہتر حالت میں رکھنےکےعلاج پر اٹھ گیا۔دوسری جانب تھلیسیمیامیں مبتلا تینوں بچوں کو پڑھنےکا تو بہت شوق ہےمگر اس میں مرض آڑے آرہاہے۔

تھلیسیمیاکی شکار بچی اقراء نے کہا کہ مجھےپڑھنےکابہت شوق ہے،میں بہت پڑھناچاہتی ہوں اور ڈاکٹر بننا چاہتی ہےمگر میں جلدتھک جاتی ہوں۔

ان بچوں کاعلاج بہت مہنگاہے۔اس بات کا ادراک ان کےوالدین کو ہےمگر ان کو توقع ہے کہ کراچی یالاہورمیں ان کے علاج سےان کی حالت کافی عرصہ تک بہتررکھی جاسکتی ہے ۔
تازہ ترین