• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین ،روبوٹک پارکنگ گیراج کا طریقہ کار متعارف

China Its Robotic Parking Garage Method
بڑے شہروں کی بھاگتی دوڑتی زندگی میں ایک بڑا مسئلہ گاڑی کی پارکنگ اب مسئلہ نہیں رہا، چین میں روبوٹک پارکنگ گیراج کا طریقہ کار متعارف کر ادیا گیا۔

چینی شہر ننجیانگ کے ایک سب وے نے وقت اور جگہ کی بچت کے لیے گاڑیوں کی پارکنگ کا روبوٹک پارکنگ سسٹم آٹو میٹک اے جی وی گیراج بنا دیا ہے۔

کسٹمر سیل فون ایپ کے ذریعے جگہ بک کرا کر گاڑی گیراج کے دروازے کے اندر لا کر چھوڑ دیتے ہیں جہاں خودکار نظام کے ذریعے گاڑی زیر زمین جاتی ہے اور روبوٹک ٹریک کے ذریعے دو سے تین منٹ میں پارک کرد ی جاتی ہیں اور اسی طرح گاڑی واپس ڈرائیور کو دے دی جاتی ہے۔
تازہ ترین