• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدنان صدیقی اور سجل علی کو بھارتی ویزے جاری

Indian Granted Visa To Pakistani Actors Adnan Siddiqui And Sajal Ali
بھارت سرکار نے بالاخر ایک طویل انتظار کے بعد پاکستانی اداکاروں عدنان صدیقی اور سجل علی کو ویزے جاری کردئیے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سجل علی اور عدنان صدیقی سری دیوی کی فلم’موم‘ میں کام کررہے ہیں جس میں سجل نے سری دیوی کی بیٹی اور عدنان نے داماد کا کردار ادا کیا ہے ۔

فلم کی شوٹنگ تقریبا ًمکمل ہوچکی تھی تاہم لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے باعث اختتامی سین فلمانا باقی تھے کہ کام رک گیا ۔ تاہم اب چار ماہ بعد دونوں آرٹسٹوں کو ویزا جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد امید ہے کہ دونوں اپنا بقیہ کام مکمل کرانے جلد ہی بھارت روانہ ہوجائیں گے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’موم‘‘ اس سال مئی میں ریلیز کیے جانے کی توقع ہے ۔
تازہ ترین