• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ٹرپل ایکس؛دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘‘کارنگا رنگ پریمیئر

Xxx The Return Of Xander Cage Premier
ہالی و وڈ ایکشن ہیرووِین ڈیزل اوردپیکا پڈوکون کی ایکشن سے بھرپور نئی ایڈونچر تھرلر فلم '’’ٹرپل ایکس؛دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘‘کالاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئرہوا۔

تقریب میں ستاروں کی بڑی تعداد نے ریڈ کارپٹ پر شرکت کی ۔ہدایت کارڈی جے کاسورو کی یہ فلم ٹرپل ایکس فلم سیریز کے سلسلے کی تیسری کڑی ہے جس میں وِن ڈیزل ایک بار پھر اپنے گزشتہ کردار زینڈر کیج کے روپ میں جلوۂ گر ہوںگے اور ایک جاسوس کے کردار میں ایکشن کرتے دکھائی دیںگے۔

دہشت گردوں کے خاتمے اور ان کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ایجنٹ زینڈر کیج کونیشنل سیکورٹی کونسل خفیہ مشن پر بھیجتی ہے جہاں وہ اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے کئی خطرات مول لیتا ہے ۔

 نیل مورٹز، وِن ڈیزل اور جوروتھ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی سنسنی خیز ایکشن فلم میں وِ ین ڈیزل اور دپیکا کے علاوہ معروف برازیلی فٹ بال اسٹار نیما ر بھی جلوۂ گر ہو رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں سیموئیل ایل جیکسن، ٹونی جا، روبی روز، ڈونی ین ، مائیکل بِسپنگ اور نینا ڈوبریو شامل ہیں۔
تازہ ترین