• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈوتھرمل پاورکے 5یونٹ ٹرپ کرگئے، بجلی کی فراہمی معطل

Guddu Thermal Power Plant Trips Power Supply Suspended In Parts Of Country
دھند کی وجہ سے گڈو تھرمل پاور ہاؤس کے 5یونٹ ٹرپ کرگئے جس کے باعث سندھ ،پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

گڈو تھرمل ذرائع کے مطابق گڈو تھرمل پاور ہاؤس کےیونٹ نمبر5،6،7،8 اور 9ٹرپ کرجانے سے کشمور،کندھ کوٹ، تنگوانی، ٹھل اور جیکب آباد کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے جعفر آباد،صوبت پور،نصیر آباد،بولان اور دیگر علاقے بھی بجلی کی فراہمی سے متاثر ہوئے ہیں۔
تازہ ترین