• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Indian Soldier Chandu Babulal Chohan Has Been Returned To His Home Country Via The Wagah Border
سینئرساتھیوں کی بدسلوکی سے تنگ انتیس ستمبر 2016 کو نکیال سیکٹر میں پاکستانی حدود میں گرفتار ہونے والے بھارتی فوجی کو آج خیر سگالی جذبات کے طور پر براستہ واہگہ بھارت کے حوالے کردیا گیا۔

بائیس سالہ بھارتی فوجی کا تعلق بھارت کے علاقے مہاراشٹر سے ہے ،انتیس ستمبر کو نکیال سیکٹر میں بھارتی فوجی پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہوئے پکڑا گیا تھا، پکڑے جانے والے بھارتی فوجی کی شناخت چندو بابو لال چوہان کے نام سے ہوئی تھی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چندو بابو لال کے ساتھ بھارتی سینئر کمانڈوز نے بدسلوکی کی تھی اور جب اسے لائن آف کنٹرول پر تعینات کیا گیا تو وہ ناروا سلوک سے تنگ آ کر جان بوجھ کر سرحد پار کے پاکستان داخل ہو گیا جہاں اُسے گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارت واپس جانے کے لیے چندو بابو لال کو قائل کیا گیا۔

بھارتی ڈی جی ایم او نے بھارتی فوجی کی رہائی کے لیے پاکستانی ڈی جی ایم او سے کئی رابطہ کیا جس پر پاکستان نے تحقیقات مکمل ہونے پر بھارتی فوجی کی واپسی کی یقین دہانی کرائی تھی۔
تازہ ترین