• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Karachi 3 Months Baby Mystery Death
کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 4، سو کوارٹر کے رہائشی کا 3 ماہ کا بچہ پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا، ڈائریکٹر شعبہ ایمرجنسی جناح اسپتال سیمی جمالی کے مطابق 3 ماہ کے احمد رضا کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچے کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے ذریعے ہی معلوم ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب مذکورہ جاں بحق ہونے والے بچے کے دادا نے میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ بچے کو قطرے پلائے گئے تھے، جس کے 5 منٹ بعد اس کے منہ سے جھاگ نکلنا شروع ہوئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بچہ کو فوری طورپرقریبی اسپتال لے کر گئے، تاہم ڈاکٹر نے دیکھتے ہی کہا کہ بچے کا انتقال ہوگیا ہے۔
تازہ ترین