• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Us Unique Battle To Kill Snow Grains
روئی کی طرح سفید برف کی چادر پر تو سنجیدہ لوگوں کا موڈ بھی تبدیل ہوجاتا ہے اور ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے کہ برفباری کے موسم کا بھرپور لطف اْٹھا کر ان لمحات کو یادگار بنا ڈالے۔

امریکی شہر نیشویل میں بھی برفباری کے دوران مقامی لوگوں کے درمیان برف کے گولے مارنے کی ایک انوکھی جنگ چھڑ گئی، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

انوکھی اور دلچسپ لڑائی کے شرکاء برف کے بڑے بڑے گولے بنا کر ایک دوسرے پر چڑھ دوڑے اور موسم کا بھرپور انداز میں لطف اٹھایا۔

اس دلچسپ لڑائی کے اختتام پر تمام شرکاء برف سے ڈھک چکے تھے۔
تازہ ترین