• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاشفین سے امریکی ویزے کیلئے پاکستان میں ہونیوالے انٹرویو میں بھی کوئی مشکوک بات سامنے نہیں آئی

واشنگٹن(رائٹرز) امریکی محکمہ خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کیلی فورنیا حملے میں مبینہ طور پر ملوث پاکستانی نژاد امریکی خاتون تاشفین ملک سے امریکی ویزے کیلئے پاکستان میں جو انٹرویو لیا گیا ، اس میں بھی کوئی مشکوک بات سامنے نہیں آئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے پاکستان میں ہونے والے اس انٹرویو کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے اور اس میں ضابطہ اخلاق کی کوئی خلاف ورزی اور تاشفین کی جانب سے فراہم کیے جانے والی معلومات میں کوئی خطرے کی بات محسوس نہیں کی گئی۔
تازہ ترین