• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وین رونی مانچسٹر یونائیٹڈکے250گول کرنیوالے کھلاڑی

Wayne Rooney Is The Player Of Manchester United Scored 250 Goal
انگلینڈ کے معروف فٹبالر وین رونی فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

وین رونی نے یہ کارنامہ اسٹوک سٹی کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے اختتامی لمحات میں فری کک پر گول کر کے سرانجام دیا۔

اس طرح اسٹوک سٹی کے خلاف میچ میں متبادل کے طور پر میدان میں آنے والے وین رونی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے 250واں گول اسکور کیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ سر بابی شارلٹن کے نام تھا جنہوں نے 249 گول اسکور کیے تھے۔

وین رونی نے 2004 میں 18 برس کی عمر میں ایورٹن سے مانچسٹر یونائیٹڈ میں شمولیت اختیار کی تھی اور یہ ان کا 546 واں میچ تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ میرے لئے بہت فخر کی بات ہےلیکن میچ کے نتیجے کے باعث تھوڑی مایوسی ہوئی ۔ وین رونی نے کہا کہ جب مانچسٹر یونائیٹڈ جوائن کرتے ہوئے یہ سب سوچا بھی نہیں تھا۔
تازہ ترین