• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا بہادر ترین ’’ٹور گائڈ‘‘خطرناک ممالک کی سیر کراتا ہے

Worlds Bravest Tour Guide Make Tours Of Dangerous Countries
نیو یارک سے تعلق رکھنے والا 79سالہ جیف ہان، دنیا کا بہادر ترین ’’ٹور گائڈ‘‘ ہے جو سیاحوں کو دنیا کے خطرناک ممالک کی سیر کرانے میں مہارت رکھتا ہے۔

جیف ہان کی کمپنی ہنٹر لینڈ ٹریول سال میں چار مرتبہ دنیا کے خطرناک قرار دیئے جانے والے ممالک کی سیر کروانے لے جاتے ہیں۔

یہ کمپنی انہوں نے 1970 کی دہائی میں قائم کی تھی، جس کے بعد وہ شام ، پاکستان،افغانستان اور عراق جیسے ممالک میں سیاحوں کو لے کر جاتے رہے اور خوش قسمتی سے گزشتہ سال تک وہ کسی خطرے سے دوچار بھی نہیں ہوئے۔

تاہم گزشتہ سال اگست میں افغانستان کے صوبے ہیرات میں طالبان نے ان پر شدید حملہ کیا البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تازہ ترین