• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالینڈ میں بارہ برس قبل ہونے والی ڈکیتی کے 7مشتبہ افراد گرفتار

Seven Robbers Arrested After 12 Years In Holland
ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں 12برس قبل کی گئی ڈکیتی کی ایک واردات میں ملوث ہونے کے شبے میں 7افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

فروری، 2005 میں ڈاکوؤں نے شیپول ہوائی اڈے کے انتہائی سکیورٹی والے مقام سے 72ملین ڈالر مالیت کے ہیرے اور جواہرات لوٹ لیے تھے۔

حکام نےبتایا ہے کہ پانچ مردوں اور دو خواتین کو بیس اور اکیس جنوری کو مختلف چھاپوں کے دوران ایمسٹرڈیم اور ہسپانوی ساحلی شہر ویلنیسا سے حراست میں لیا گیا ہے۔
تازہ ترین