• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکن ڈرامافلم ’’ولسن‘‘کا پہلا ٹریلر جاری

New Trailor Of Us Drama Film Wilson Released
کامیڈی سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیارکیونکہ امریکن ڈراما فلم ’’ولسن ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

کریگ جانسن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو کئی سال بعد اپنی فیملی کے ساتھ دوبارہ جڑ جاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں ووڈی ہیلرسن،لاورا ڈیرن،ایسابیلا امارا،جوڈی گریراور ڈیوڈ وارشوسکی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

جِم برک اور الیگزینڈر پین کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 24مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
تازہ ترین