• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیند سے اٹھانے والی انوکھی ’ میمِکر الارم ‘‘ایپ

A Unique Waking Alaram App
اکثر افراد نیند اور سستی کے باعث الارم بند کر کے دوبارہ سوجاتے ہیں جس کے باعث نہ صرف وقت ضائع ہوتا ہے بلکہ اگر کہیں پہنچنا ہوتو اس کے لئے بھی لیٹ ہو جاتے ہیں۔

تاہم اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ مائیکروسافٹ نے ایسی الارم ایپلی کیشن تیار کر لی ہے جس کے استعمال سے اب آپ ہر گز لیٹ نہیں ہو سکتے ۔ میمِکر الارم نامی یہ منفردایپ اب آپ کو اٹھا کر ہی دم لے گی، جب تک یہ آپ کو پوری طرح سے جگا نا دے یہ کلاک بند نہیں ہوتی۔

اس ایپ کے ذریعے چند سیکنڈ پر محیط دو سے تین گیمزمیں سے ایک کھیلنا ضروری ہوتا ہے تاکہ یہ الارم کلارک دوبارہ نہ بجے اگر آپ صحیح طرح یہ گیم نہ کھیل پائے تو دس منٹ بعد یہ الارم دوبارہ بجنا شروع ہوجاتا ہے۔

ان گیمز میں کسی رنگ کو پہچاننا،ٹنگ ٹوئسٹر اورجس طرح یہ الارم کلارک بتائے اس طرح سیلفی لیناشامل ہے۔
تازہ ترین