• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل چھیننےکی وارداتوں میں بھکاریوں سے مددلینے کا انکشاف

Beggars Are Helping In Mobile Snatching
کراچی میں موبائل چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، شاہ لطیف ٹاؤن سےگرفتار ملزم شیرمحمدکا کہنا ہے ٹریفک سگنل پر کھڑےبھکاری لوگوں کی ریکی کرتےتھے۔نارتھ ناظم آباد میں شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ گلشن معمار حسن گوٹھ کے قریب فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

بن قاسم ٹاؤن کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے پولیس نے ایک بھکاری کو گرفتار کیا ہے جو اپنے دوسرے ساتھیوں کی مدد سے موبائل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

بن قاسم ٹاؤن کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے پولیس نے ملزم شیر محمد کو گرفتار کیا ہے جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ نشے کا عادی ہے اور سگنل پر موجود گاڑیوں میں بیٹھے شہریوں سے موبائل فون چھینتا تھا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ملزم شیر محمد نے ویڈیو بیان میں انکشاف کیا کہ اپنے بھکاری ساتھیوں کی نشان دہی پر وہ قیمتی موبائل رکھنے والے افراد کو لوٹتا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شیر محمد گزشتہ سال شاہ لطیف تھانے میں ڈکیتی کی واردات میں گرفتار ہوا اور ضمانت کے بعد مفرورہوگیا تھا۔
تازہ ترین