• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عام انتخابات 2018 کیلئے 5 ارب روپے رکھنے کی تجویز

It Is Suggested To Save 5 Billion For 2018 Elections
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کی تیاریوں کے سلسلے میں وزارت خزانہ کو ابتدائی تخمینہ بھجوا دیاہے۔ عام انتخابات 2018 کے لئے 5 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے ۔

الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 ارب روپے بیلٹ پیپرز اور2 ارب روپے آپریشنل امورجبکہ1 ارب روپے دیگر اخراجات کے لئے رکھنے کی تجویز دی گئی،عام انتخابات کے لئے لگ بھگ 20 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے جانے کا انتظام کیا جائے گا۔

گزشتہ عام انتخابات کی نسبت 27 کروڑ روپے زیادہ رکھنے کی تجویز دی گئی ہے،گزشتہ انتخابات میں 18 کروڑ 13لاکھ بیلٹ پیپر چھاپے گئے، آئندہ عام انتخابات میں ووٹرز کے اضافہ کی وجہ سے ایک کروڑ 87 لاکھ بیلٹ پیپر زیادہ چھاپے جائیں گے۔

آپریشنل امور میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل،ٹرانسپورٹیشن،انتخابی عملہ کا اعزازیہ شامل ہے،سیکورٹی امور،سیاہی اور دیگر انتخابی مواد کی خریداری پر 1 ارب خرچ کا تخمینہ لگایا گیا ہے ،عام انتخابات پر 5 ارب روپے تک خرچ آیا تو یہ ملکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات ہوںگے ۔

عام انتخابات 2013 پر 4 ارب 73 کروڑ روپے کا خرچ آیا تھا، ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات پر 6 ارب سے زائد اخراجات آئے تھے۔
تازہ ترین