• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمور: کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن جاری

Operation Against Dacoits In Kacha Area Of Kashmore
کشمور میں کچے کے علاقے گھبلو میں پولیس کا ڈاکوؤں کیخلاف تیسرے روز بھی آپریشن جاری ہے،پولیس نے ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو آگ لگادی ہے۔

ایس ایس پی فدا حسین جانوری کے مطابق گھبلو میں ڈاکو علی سبزئی اور اس کے ساتھیوں کا پولیس سے مقابلہ گزشتہ تین روز سے جاری ہے،پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ ہورہی ہے جبکہ پولیس نے متعدد ٹھکانوں کو آگ لگادی ہے۔

آپریشن میں 200 پولیس اہلکار اور 100 پولیس کمانڈوز نے حصہ لیا ہے۔گزشتہ روز پولیس نےیرغمال بنائے گئے چار اہلکاروں کو بازیاب کیا تھا ۔

آپریشن میں اب تک ایک پولیس اہلکار شہید اور 4 اہلکار زخمی ہوچکے ہیں۔
تازہ ترین