پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر سابق کرکٹرز نے مایوس کا اظہار کیا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی کارکردگی مضحکہ خیز ہے ، ان کےکھیل کی سمجھ ہی نہیں آتی ۔
رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ صورتحال کو دیکھ کر کپتانی کرنی چاہئے ،کس بولر کو کیسے استعمال کرنا ہے،یہ دیکھنا چاہئے۔
سابق بیٹسمین محمد یوسف کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے بارے میں کہنا تھا کہ جن کھلاڑیوں پر زیادہ ذمہ داری ہے وہ کھیل کر نہیں دکھارہے ۔
جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئےشعیب اختر نے کہا کہ کپتانی کے اندر نیگیٹویٹی نہیں ہونی چاہیے جو پاکستانی ٹیم کی صورتحال ہے ،اسے دیکھ کر لگتاہے کہ این چیپل صحیح کہہ رہے تھے۔
سکندر بخت کہتےہیں اظہر علی لکھی ہوئی کپتانی کرتےہیں ،حکمت عملی تبدیل نہیں کرتے ۔