پاکستان تحریک انصاف نے گوجرہ ٹرین حادثے پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو برطرف کرنے کاایک بار پھر مطالبہ کردیا ہے۔
اپنے مطالباتی بیان میں پی ٹی آئی کا کہناتھاکہ سعد رفیق کا منصب پر فائز رہنے کا کوئی جواز نہیں،پاکستان میں ٹرین موت بانٹنے کا وسیلہ بن چکی ہے،ریلوے ٹریک کے اردگرد کی آبادیاں غیرمحفوظ ہو کر رہ گئی ہیں۔
پی ٹی آئی کے مطابق جہاں سے ٹرین گزرتی ہے وہاں قبرستان آباد ہو رہے ہیں، ریلوے کو محفوظ بنانے کے بجائے یہ شخص وزیراعظم کی کرپشن چھپانے میں مصروف ہے۔
رواں برس ہی لودھران میں ہونے والے حادثے کے بعد بھی پی ٹی آئی نے وزیر ریلوے کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا،حادثے میں 7اسکول بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔