• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف عہد میں 9بڑی اسکیمیں ناکام ہوئیں،پرویز الہٰی

Nine Big Schemes Failed During Shahbaz Sharifs Tenure As Chief Minister Pervez Elahi
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ 9 سال میں شہباز شریف کی 9 اسکیمیں ناکام ہوئیں، ان کی بری حکمرانی کی وجہ سے پنجاب کے عوام کو ہمارے کاموں کی قدر ہوگئی ہے ۔

راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں ق لیگ کی تنظیم سازی کے لئے منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب میں چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ پانامہ پیپرز میں سپریم کورٹ انصاف کرے گی ،شریف برادران نے ملک کو کچھ نہیں دیا،موجودہ وزیراعلیٰ کی تمام ہی بڑی اسکیمیں ناکام ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہمیں نے اپنے دور میں پنجاب میں ساڑھے 12 ایکٹر اراضی پر ٹیکس معاف کیا شہباز شریف نے وہ دوبارہ لگا دیا،
9 سالوں کے بعد لوگوں کو ہمارے کاموں کا اندازہ ہوا، نوازشریف اور شہباز شریف کی مہربانی سے لوگوں کو ہمارے کام یاد آرہے ہیں ۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 666 ارب کا بجٹ رکھا جس میں آدھے سے زیادہ لاہور کے لیے رکھا ، سب سے زیادہ پیسہ اورنج لائن پر لگایا جا رہا ہے ،جس کا پنجاب کے باقی اضلاع کو کوئی فائدہ نہیں۔
تازہ ترین