• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی و سیاسی پیکیج کے بغیر آپریشن کے نتائج نہیں آسکتے،مصطفیٰ کمال

With Economic And Political Package Operations Better Results Can Not Achieve Mustafa Kamal
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں آپریشن کے نتائج معاشی اور سیاسی پیکیج کے بغیر حاصل نہیں ہوسکتے۔

لیاری کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی نعرے میں عوام کو الجھانا نہیں چاہتے، بانی ایم کیو ایم سے ذاتی لڑائی نہیں تھی، ساجد بلوچ سمیت لیاری کے تمام عوام کی قدر کرتا ہوں۔

سابق میئر کراچی کا کہناتھاکہ ہمیں اپنی اچھائی اور اچھی بات کو لوگوں کے دلوں تک پہنچانا ہے، لوگوں کو جھنڈے کے لئے مرتے دیکھا اس لئے پارٹی جھنڈہ نہیں بنایا،کامیابی اور ناکامی کی فکر کیے بغیر صحیح راستے پر چل رہا ہوں۔
تازہ ترین