• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن میں لاکھوں خواتین کا مارچ رات بھر جاری رہا

Hundreds Of Thousand Women Marched In Washington All The Night
واشنگٹن ڈی سی میں خواتین کا ایک بڑا مارچ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نکالا گیا، جس میں بڑی تعداد میں خواتین شریک تھیں۔

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق منتظمین نے کہاہے کہ اِس مارچ میں پانچ لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی اور اسے واشنگٹن ڈی سی کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع قرار دیا گیا ہے۔

مظاہرین نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ واشنگٹن ڈی سی کے کئی علاقوں کو اب ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ہفتہ کو پولیس نے 230 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیاتھا۔

گرفتار شدگان پرتشدد ، ہنگامہ آرائی اور دوسرے افراد کو مشتعل کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔ الزام ثابت ہونے کی صورت میں دس برس تک کی سزا اور ڈھائی لاکھ ڈالر تک جرمانہ بھی عائد کیا جا سکے گا۔
تازہ ترین