• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسرا ون ڈے: انگلینڈ نے بھارت کو 5رنز سے ہرادیا

England Tour Of India 3rd Odiengland Won By 5 Runs
کولکتا میں ہونے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5رنز سے شکست دیدی ،لیکن میچ کی فاتح ٹیم سیریز بچانے میں ناکام رہی۔

انگلش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے مقررہ 50اوورز میں 8وکٹ کے نقصان پر 321رنز بنائے اور کوہلی الیون کو جیت کے لئے 322 رنز کا ہدف دیا ،جو 9وکٹ پر 316رنز تک محدود رہی ۔

سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں انگلش بیٹسمینوں نے اچھی بیٹنگ کی ،جیسن رائے 65رنز ،بیریسٹو 56اور بین اسٹاکس 57 رنز بناکر نمایاں رہے، بھارت کی طرف سے پانڈیا نے 3جبکہ رویندر جدیجا نے 2وکٹیں حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا،37رنز پر دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے،جس کے بعد کوہلی اور یوراج نے ٹیم کو سنبھالااور اسکور 102رنز تک لے گئے ۔

میچ میں کوہلی 55،یوراج 45 ،دھونی 25 اور کیدر جادیوو نے شاندار 90رنز کی اننگ کھیل کو میچ کو دلچسپ بنادیا ،انگلش ٹیم کی جانب سے اسٹارک نے 3،بیل اور واکس نے 2،2بھارتی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
تازہ ترین