• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سے ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

New Series Of Rain Likely To Start From Today
محکمہ موسمیات نے آج سے جمعرات کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور پہاڑوں پربرف باری کی پیش گوئی کر دی، بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ پہلے سے زیادہ شدید ہو گا،کراچی میں بھی ابر کرم برسے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سرما کی بارشوں کا تیسرا سلسلہ آج سے شروع ہو گا جو پہلے سے زیادہ شدید ہو گا، مغربی ہوائوں کا فعال سلسلہ بلوچستان میں بھی داخل ہو گیا۔

پیر سے بدھ کے دوران خیبر پختون خوا کے اکثر مقامات پر بارش ہو گی، کوئٹہ، ژوب اور قلات ڈویژن کے پہاڑوں پر شدید برف باری ہو گی ۔
تازہ ترین