• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ٹرمپ کی پالیسیوں سے متعلق سولات سر اٹھانے لگے

Questions Rising Concerning Trumps Policies
امریکی قیادت بدلتے ہی کیا پاکستان پر ڈرون حملے دوبارہ شروع ہوجائیں گے؟ کیا ٹرمپ پاکستان کے خلاف ڈرون جنگ کی دوبارہ شروعات کریں گے؟ نئے امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں سے متعلق سولات سر اٹھانے لگے۔

اوباما کی زیر قیادت امریکا نے پاکستان کی سرزمین پر تقریباً 8 ماہ قبل آخری ڈرون حملہ کیا جس میں طالبان سربراہ ملا منصور اختر مارا گیا تھا، ٹرمپ کے عہدہ سنبھالتے ہی یہ خدشات سر اٹھا رہےہیں کہ کیا ٹرمپ پاکستان پر دوبارہ ڈرون حملے شروع کرنے کے احکامات دیں گے؟

ٹرمپ کی قومی سلامتی کی ٹیم نے ڈرون حملوں پر ایک واضح پالیسی نہیں رکھی ہے تاہم ان کی جانب سے آنے والے دنوں میں اس میں اضافے کی تجویز کا بیان سامنے آیا تھا، پاکستان پر امریکی ڈرون حملوں میں تقریباً 3 ہزار سے زائد پاکستانی مارے گئے تھے۔
تازہ ترین