• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے امریکی صدر کے خلاف احتجاج پر ٹرمپ کا اظہار افسوس

Trump Expresses Concerns Over Anti Trump Protests
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا سمیت دنیا بھر میں احتجاج، ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اظہار افسوس، کہا ابھی تو انتخاب ہوا ہے، اِن لوگوں نے ووٹ کیوں نہیں دیا؟ پُرامن احتجاج جمہوریت کا حسن ہے، لوگوں کو اپنے خیالات کے اظہار کا حق ہے۔

وائٹ ہائوس سے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ میں نے احتجاجی مظاہرے دیکھے ، میرا تاثر یہی تھا کہ ابھی تو انتخاب ہوا ہے، اِن لوگوں نے ووٹ کیوں نہیں دیا؟ مشہور شخصیات مقصد کو بُری طرح سے نقصان پہنچاتی ہیں۔

ٹرمپ نے اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں کہا کہ پُرامن مظاہرے ہماری جمہوریت کا حسن ہے، اگر میں اِس سے اتفاق نہ بھی کروں، تو بھی میں یہ بات تسلیم کرتا ہوں کہ لوگوں کو اپنے خیالات کے اظہار کا حق حاصل ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف نے چند امریکی میڈیا ہاؤسز پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کی قانونی حیثیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تازہ ترین