• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے یہودی بستی کی تعمیر کی منظوری دے دی

Israel Has Approved The Construction Of Jewish Settlements
اسرائیل نے سلامتی کونسل کی قرارداد کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مقبوضہ علاقوں میں نئی یہودی بستی کی تعمیر کی منظوری دے دی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدربننے کے دو روز بعد اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی بستی کی تعمیر کی منظوری دی ہے، اس منصوبے کے تحت 566 نئے مکانات تعمیر کیے جائیں گے ۔

اس سے قبل اس یہودی بستی کی منظوری اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی درخواست پر ملتوی کی گئی تھی کیونکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے غیر قانونی بستیوں کے قیام کے خلاف قرارداد کو منظور کیا گیا تھا۔

تاہم یروشلم کے نائب میئر نے نئی یہودی بستی کی منظوری کے حوالے سے کہا کہ اب حالات بدل چکے ہیں، اب ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے نہیں ہیں جیسے کہ براک اوباما کے دور میں تھے، ہم آخر کار تعمیر کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین