• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کا ترسیلات زر پر ٹیکس عائد نہ کرنے کا فیصلہ

Saudi Arab Rejects Tax On Remittances
سعودی وزارت خزانہ نے تارکین وطن کی جانب سے اپنے ممالک کو بھیجی جانے والی رقم پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد کردی۔

اس سے قبل سعودی عرب کی مجلس شوریٰ نے غیر ملکی افراد کی جانب سے اپنے آبائی ممالک کو بھیجی جانے والی رقوم پر چھ فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی تھی۔

مجلس شوریٰ کی جانب سے یہ تجویز تیل کی کم قیمتوں کے باعث بجٹ کا خسارہ پورا کرنے کے لیے دی گئی تھی تاہم اتوار کے روز سعودی وزارت خزانہ سے جاری بیان میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ فی الحال تارکین وطن کی ترسیلات زر پر ٹیکس عائد کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے ۔

سعودی عرب میں اس وقت ایک کروڑ کے قریب تارکین وطن ملازمت کی غرض سے مقیم ہیں۔
تازہ ترین