• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا ،محکمہ موسمیات

Britain To Face Further Cold This Week Met Office
برطانوی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس ہفتے ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا جبکہ دھند کے باعث سفر میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پیر اور منگل کے روز سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے جاسکتا ہے ۔

محکمے کا کہنا ہے کہ اس ہفتے کے دوران ملک بھر میں دھند کی لہر برقرار رہے گی جس کے باعث مسافروں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ لندن سمیت تمام بڑے شہروں میں فلائٹس آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ بھی ہے اور ہائی ویز پر سفر کرنے والوں کو دھند کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
تازہ ترین