• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی کیتھڈرل چرچ کی دعائیہ تقریب میں شرکت

Donald Trump Attended The Cathedral Church Ceremony
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہلیہ کے ہمراہ کیتھڈرل چرچ کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی ۔تقریب میں 26مذاہب کے مذہبی رہنما شریک ہوئے ۔ تقریب میں ٹرمپ اور ان کی اہلیہ نے قرآن شریف کی تلاوت بھی سنی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس(Mike Pence ) نے اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھانے کے بعد روایتی طور پر واشنگٹن کے گرجا میں منعقد ایک مذہبی تقریب میں شرکت کی ۔

اس تقریب میں تمام مذاہب کے نمائندے شریک تھے ۔ اس دوران جب قرآن کریم کی تلاوت کی گئی تو صدر ٹرمپ اسے توجہ سے سنتے ہوئے نظر آئے، تلاوت شروع ہوئی توخاتون اول ملانیا ٹرمپ فائل اٹھانے لگیں ۔اس دوران ٹرمپ انہیں بیٹھے رہنے کا اشارہ کرتے بھی نظر آئے ۔

تقریب میں ڈُولس کی مسلم سوسائٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد مجید نےسورۃ الحجرات اور سورۃ روم کی آیات تلاوت کیں، جس کے بعد آیات کا انگریزی میں ترجمہ بھی پڑھ کر سنایا گیا ۔

امام محمدمجید کے ترجمان نے بتایاکہ تلاوت کی گئی آیتوں کی منظوری واشنگٹن نیشنل کیتھڈرل کےحکام نے دی تھی۔بعدمیں پاکستانی نژاد مشیر ساجد تارڑ نے سورۃ فاتحہ کی تلاوت کی اور باآواز بلند آمین کہا۔
تازہ ترین