• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی ہارر فلم ’’اسپلٹ ‘‘باکس آفس میں پہلے نمبر پر

Horror Film Split Number One On Box Office
خوف اور دہشت سے بھرپور نئی ہالی ووڈ فلم ’’اسپلٹ‘‘ نے آتے ہی باکس آفس پر دیگر فلموں پر خوف طاری کردیا ۔ صرف تین دنوں میں 4 ارب21 کروڑ روپے کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

فلم کی ہدایت کاری منوج شیامالن نے دی ہے ۔فلم کی کہانی ایک پر اسرار مرض میں مبتلا شخص کے بارے میں ہے جو تین لڑکیوں کو اغوا کرتا ہے اور حکام انہیں تلاش کرنے کی سرتوڑ کوشش کرتے ہیں ۔

فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں اداکار جیمز میکوئے نے24 مختلف کردار نبھائے ہیں ۔

ایکشن کے دلداہ افراد کی امیدوں کو پورا کرتی فلم ’’ریٹرن آف زینڈر کیچ‘‘ دو ارب دس کروڑ روپے کماکر دوسرے نمبر پر رہی۔

فلم میں معروف اداکار وِن ڈیزل ایک بار پھر ایکشن میں نظر آرہے ہیں، جس میں انہیں اس بار سامنا ہے ایک ایسے گینگ کا جن کے پاس ایک ایسا آلہ ہے جس سے وہ دنیا بھر کے فوجی سٹیلائٹ کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔ فلم میں بھارتی اداکارہ دیپیکا نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

گزشتہ ہفتے ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والی فلم ’’ہڈن فگر‘‘ اس ہفتے تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔

ہڈن فگرز ناسا کے اولین دنوں میں تین افریقی امریکن خواتین ریاضی دانوں کی ایک شخص کو خلا میں بھیجنے کی کوششوں پر مبنی ہے ۔ فلم اس ہفتے صرف ایک ارب ستر کروڑ روپے کماسکی ۔
تازہ ترین