• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیلکسی نوٹ 7کے پھٹنےکی وجہ خراب بیٹری قرار

Samsung Galaxy Note Smartphone Seam To Give Up Just Because Of A Bad Battery
اسمارٹ فون تیار کرنے والے ادارے سیم سنگ نے گیلکسی نوٹ سیون کے پھٹنےاورآگ لگنےکی وجہ صرف اور صرف خراب بیٹری کو قرار دے دیا ۔

گزشتہ سال سیم سنگ کے تیار کردہ اسمارٹ فون گیلکسی نوٹ سیون میں اچانک آگ لگنے اور بیٹری پھٹنے کے واقعات پیش آئے تھے، جس کے بعد سیم سنگ نے نہ صرف گیلکسی نوٹ سیون کی تیاری بند کردی تھی بلکہ ڈھائی لاکھ فون صارفین سے واپس منگوالیے تھے ۔

کمپنی کی اپنی اور آزاد ادارے کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ اسمارٹ فون پھٹنے کی وجہ خراب بیٹری تھی ۔

سیؤل میں پریس کانفرنس میں کمپنی کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ کمپنی اس سلسلے میں تمام ذمہ داری قبول کرتی ہے ،تاہم بیٹری کی یہ خرابی اب دور کرلی گئی ہے اوریقین ہے کہ آئندہ اس قسم کے واقعات پیش نہیں آئیں گے ۔

نمائندوں کا کہنا تھا کہ صارفین کو اپریل یا مئی میں لانچ ہونےو الے گیلکسی 8 کو خریدتے ہوئے ہچکچانا نہیں چاہیے۔
تازہ ترین