• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹنگ فارم کی بحالی، مصباح لاہور میں کلب کرکٹ کھیلیں گے

Misbah Will Play Club Cricket Team In Lahore
ٹیسٹ کپتان مصباح الحق بیٹنگ فارم کی بحالی کے لیے لاہور میں کلب کرکٹ کھیلیں گے ۔

مصباح الحق نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں توقعات کے مطابق بیٹنگ فارم کا مظاہرہ نہ کر سکے ۔انہیں بیٹنگ فارم کی اتنی فکر مندی لاحق ہوئی کہ انہوں نے اپنی فرنچائز کے کیمپ میں شرکت کی بجائے کلب کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ میچ پریکٹس کے ساتھ اپنی فارم واپس لا سکیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق پی ایس ایل کے دوران ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق اگر کھیل پر ان کا فوکس رہا اور بھرپور فارم میں واپس آگئے اور ان کی فرنچائز بھی عمدہ کھیل گئی تو مصباح الحق اپنا کیریئر ایک سیریز کے لیے آگے بڑھا سکتے ہیں ورنہ وہ پی ایس ایل کے دوران ہی کرکٹ سے الگ ہو جائیں گے ۔
تازہ ترین