• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیمبیا کے سابق صدر یحییٰ جامع نے جلا وطنی اختیارکرلی

Gambian President Exiled
گیمبیا کے سابق صدر یحییٰ جامع جلا وطنی اختیار کرتے ہوئے استوائی گنی پہنچ گئے ہیں۔

22 برس تک اقتدار میں رہنے والے جامع گزشتہ برس یکم دسمبر کے انتخابات میں اپوزیشن رہنما آدما بارو سے شکست کھا گئے تھے۔ وہ اقتدار چھوڑنے کو تیار نہیں تھے تاہم مغربی افریقی ممالک کی تنظیم ایکواس کے دباؤ کی باعث مشروط طور پر منصب صدارت چھوڑنے کو تیار ہوئے۔

دوسری طرف توقع کی جا رہی ہے کہ ہمسایہ ملک سنیگال میں موجود نئے صدر بارو جلد ہی واپس وطن پہنچ جائیں گے، جو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ڈکار میں واقع ملکی سفارتخانے میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
تازہ ترین