• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: میگا پراجیکٹ کی تکمیل پر شکریہ نواز شریف ریلی ہوگی، نہال ہاشمی

Karachi Nawaz Sharif Rally Thanks To The Completion Of The Mega Project Nehal Hashmi
مسلم لیگ ن کراچی نے وفاق کی جانب سے شہر میں میگا پراجیکٹ کی تکمیل پر شکریہ نواز شریف ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا،سینیٹر نہال ہاشمی کہتے ہیں کہ بلاول پنجاب کی فکر چھوڑ کر سندھ کے مسائل پر توجہ دیں ۔

مسلم لیگ ہاؤس کراچی میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے سینیٹر نہال ہاشمی کا کہنا تھا کراچی میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، لوٹ مار کا بازار گرم ہے بارش کے باعث شہر میں ٹریفک سمیت دیگر مسائل کے انبار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں جا کر سیاست چمکانے والے پہلے سندھ کو دیکھیں، یہاں نوکریاں فروخت ہورہی ہیں کوئی پرسان حال نہیں،کراچی کو جتنا ن لیگ نے دیا کسی اور سیاسی جماعت نے نہیں دیا ۔

ن لیگ کے دیگر رہنماوں کا کہنا تھا کہ 28 جنوری کو کراچی میں شکریہ نواز شریف ریلی کا انعقاد کیا جائے گا ۔
تازہ ترین