• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں مسائل کا انبار نہ ہو، مصطفیٰ کمال

No Any Side Of Karachi Where Is Not Seen Plethora Of Problems
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی کا کوئی علاقہ ایسا نہیں ہے جہاں مسائل کا انبار نہ ہو،کیابچوں کو خوراک اور ادویات کی کمی سے مرنے دیں؟

سربراہ پاک سرزمین پارٹی نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کا دورہ کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے حصے کی اینٹ نکال کر لوگوں کو سب سچ بتا دیا۔

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ اپنے ہاتھوں سے شہر پر 300 ارب روپے خرچ کیے ہیں، موقع ملا لیکن عوام کی امانت میں خیانت نہیں کی، ہمارے حالات بدلنے کیلئے آسمان سے فرشتے نہیں اتریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 70 سالوں کی تاریخ میں کسی جماعت نے اتنی پذیرائی حاصل نہیں کی، 10ماہ میں دنیا بھر میں پی ایس پی کا سیٹ اپ موجود ہے۔
تازہ ترین