متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ اور فجیرہ میں شدید بارشیں ہوئی ہیں۔مقامی حکام کے مطابق راس الخیمہ کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں اولے باری بھی ہوئی۔
اسکے علاوہ عرب امارات کے بلند ترین پہاڑ جبل جیش پر بھی شدید بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ادھردبئی سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس محکمہ موسمیات نے عوام کو نشیبی علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے، اور درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید بارش کا امکان ہے۔