• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر کراچی اور ایم کیو ایم پاکستان کے قائدین کی جان کو خطرہ

Threats Received Mqm Pakistan Leaders
محکمہ داخلہ سندھ نے انٹیلی جنس رپورٹس ملنے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میئرکراچی وسیم اختر اور ایم کیو ایم پاکستان کے دیگر قائدین کو غیرملکی نیٹ ورک کے دہشت گردوں سے خطرہ ہے، اپنی سرگرمیاں محدود کردیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کراچی کا امن تباہ کرنے اور رینجرز اہلکاروں پر حملوں کیلئے جنوبی افریقا میں موجود ٹیموں کو ٹاسک د ےدیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ نے متعلقہ اداروں کو بھی یہ مراسلہ جاری کردیا ہے، خطرے کا علم ہوتے ہی وسیم اختر نے سندھ حکومت سے سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کر دی۔

محکمہ داخلہ نے میئر کراچی وسیم اختر کی جان کو لاحق خطرات کے پیش نظر انہیں اپنی سرگرمیاں محدود کرنے کو کہا ہے۔’جیو نیوز‘ کو حاصل دستاویز کے مطابق محکمہ داخلہ کے مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی کا ٹاسک جنوبی افریقہ میں موجود ٹیموں کو دیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق شہر میں بحال ہوتے امن کو پھر سے درہم برہم کرنے کیلئے دہشت گردوں کو جو ٹاسک دیا گیا ہے اُس میں مئیر وسیم اختر کو نشانہ بنانے اور رینجرز اہلکاروں پر حملوں سمیت مختلف خطرات شامل ہیں۔مراسلے کے مطابق محکمہ داخلہ نے متعلقہ شخصیات اور محکمے کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کردیا ہے۔
تازہ ترین