• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرمایہ کاری کیلئے بہترین 6ممالک میں پاکستان بھی شامل

Including Pakistan In The 6 Countries For Investment
دنیا کے مشہور فنڈ منیجر ایمی کمپینین نے دنیا کے جن 6 ملکوں کو سرمایہ کاری کے لیے بہترین قرار دیا ہے ان میں پاکستان بھی شامل ہے۔

پاکستان کی معاشی پیش رفت اب دوسرے ملکوں کو بھی اپنی جانب متوجہ کر رہی ہے۔

فنڈ منیجر ایمی کمپینین نے دنیا کے جن 6ملکوں کو سرمایہ کاری کے لیے بہترین قرار دیا ہے ان میں پاکستان کے علاوہ ویت نام، ملائشیا، ترکی، مصر اور میکسیکو شامل ہیں۔

ایمی کمپینین ایولی امرجنگ فرنٹیئر کا 8کروڑ80 لاکھ ڈالر کا فنڈ مینیج کرتے ہیں،کمپینین نے لاہور میں سیمنٹ بنانے والی فیکٹریوں کے افسران سے ملاقاتیں کیں۔

کمپینین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ایک سیمنٹ فیکٹری کو ان کے فنڈ سے جڑنے کے بعد چار گنا زیادہ منافع ہوا ہے۔
تازہ ترین