• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڑی حملے میں پاکستانی دو بچوں کو ملوث کرنیکی بھارتی سازش ناکام

Indian Conspiracy Foiled To Malign Two Pakistani Children In Uri Attack
اڑی حملے میں پاکستان کے دو بچوں کو ملوث کرنے کی بھارتی سازش ناکام ہوگئی، خود بھارتی تحقیقاتی ادارے نے بچوں کو بے گناہ قرار دے دیا،بچوں کی واپسی کے لیے حکومت پاکستان کی کوشش جاری ہے۔

اڑی حملے میں حملہ آوروں کے گائیڈ ہونے کے الزام میں گرفتار لڑکے بے قصور نکلے،مظفر آباد کے رہائشی ان دونوں لڑکوں کا اڑی حملے سے کوئی تعلق نہیں۔

بھارت نے اڑی حملے میں حملہ آوروں کے گائیڈ ہونے کے الزام میں گرفتارہونے والے دولڑکوں کا معاملہ دبا دیا،مظفر آباد کے رہائشی یہ دونوں لڑکے نہ تو حملہ آوروں کے گائیڈ نکلے ،نہ ہی ان کی عمریں19 اور 20سال ہیں ،دونوں لڑکوں کا مستقبل داوٴپر لگا ہے۔

اس حوالے سے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق پاکستان کے دو معصوم بچے پچھلے سال 21ستمبر سے بھارتی قید میں ہیںلیکن بھارت کی جانب سے اب تک انہیں رہا نہیں کیا گیا ۔

پچھلے سال18 ستمبر کو اُڑی واقعے کے بعد بھارت نے دو لڑکوں کی گرفتاریاں بھی ظاہر کی تھیں اور الزام یہ لگایا گیا تھا کہ دونوں نے اڑی واقعے میں گائیڈ کا کردار ادا کیا ہے۔

بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر کو بتایا تھاکہ بھارت نے دو گائیڈ زگرفتار کئے ہیں جن کی عمر 19 اور 20 سال ہے، تاہم بھارت اس معاملے میں ٹھنڈا پڑ گیا ہے کیونکہ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کے اہلکار نے بتایا ہے کہ دونوں بچوں کے اُڑی واقعےمیں ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے ۔

دونوں لڑکے فیصل حسن اعوان اور یاسین خورشید مظفر آباد کے رہائشی ہیں اور دسویں جماعت کے طالب علم ہیں۔
تازہ ترین