• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:ڈینگی سے 13افراد مزید متاثر، تعداد 43ہوگئی

Karachi 13 More Cases Of Dengue Toll Rises To 43
شہر میں ڈینگی وائرس کے مذید 13کیسز سامنے آگئے ہیں، جس کے بعد رواں سال شہر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 43ہو گئی ہے۔

ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 15سے 21جنوری کے دوران کراچی میں ڈینگی وائرس کے 13مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 7افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے، جبکہ 6مریضوں کو او پی ڈی میں لایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ضلع جنوبی میں5، ضلع شرقی میں 4، ضلع غربی میں2، ضلع وسطی میں 1اور ضلع کورنگی میں بھی ڈینگی سے 1کیس رپورٹ ہوا، جبکہ ضلع ملیر میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 3ہفتوں میں صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 50ہوگئی ہے، جن میں 43مریضوں کا تعلق کراچی سے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی ڈینگی وائرس سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے تھے اور درجنوں ہلاکتیں ہوئی تھیں لیکن اس کے باوجود حکومتی اداروں نے ڈینگی کے خاتمے کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے ہیں۔  
تازہ ترین