• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بلائنڈ کی ٹی ٹونٹی کیلئےبھرپور تیاریاں

Pakistan Blind Cricket Team Ready For T20
پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھارت جائے گی یا نہیں ، اس کا فیصلہ تو نہیں ہو سکا لیکن پاکستان بلائنڈ بھارت میں کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئےبھرپور تیاریاں کر رہی ہے۔

بلائنڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اکتیس جنوری سے بھارت کے مختلف شہروں میں کھیلا جانا ہےلیکن پاکستان بلائنڈ ٹیم تاحال بھارت اور پاکستان کی حکومتوں کی جانب سے کلیئرنس کی منتظر ہے ۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے انتظار اپنی جگہ ٹریننگ بھرپور جاری ہے ۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ کھلاڑی بھی بھارت میں مقابلے کے منتظر ہیں ،کہتے ہیں کہ بھارت میں شکست کسی کو برداشت نہیں ،اس لئے کھیل کے ہر شعبے پر توجہ دے رہے ہیں ۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی پاکستانی ٹیم کو بھارت جانے کے لیئے انتظار کی سولی پر لٹکنا پڑا ہو ۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ کل تک بھارت روانگی کے لئے کلیئرنس کا معاملہ حل ہو جائے گا ۔
تازہ ترین