• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رئیس کے نئے گانے ’دھنگانا‘کی ویڈیو جاری

Raees Film New Song Released
پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اورشاہ رخ خان کی تھرل اور ایکشن سے بھرپور نئی بالی ووڈ فلم 'رئیس کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

دھنگاناکے بول پر مبنی یہ گانا میکا سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کے بول مایور پوری نے لکھے ہیں۔اس فلم میں ماہرہ خان پہلی بار بالی ووڈ کے کنگ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ نواز الدین صدیقی بھی مرکزی کردار میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

راہل ڈھولاکیا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی عبد الطیف نامی ڈان کے زندگی پر بنائی گئی ہے جس کی کاسٹ میں شاہ رخ،ماہرہ اور نوازالدین صدیقی کے علاوہ محمد ذیشان ایوب،روپندر نگرا،آریا بابر،گووندنمدیو اور انیل منگے بھی شامل ہیں۔

فلم25جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین