• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں فلیٹوں،پلاٹوں پرقبضوں کا ریکارڈ طلب

Karachi Flats Plots Seized Record
افضل ندیم ڈوگر.....قائم مقام کراچی پولیس چیف نے کہا ہے کہ کراچی میں فلیٹوںاورپلاٹوں پرقبضوں کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے،جائیداد پرقبضوں میں ملوث پولیس اہلکاروں کی فہرستیں بھی تیارکی جارہی ہیں۔

قائم مقام کراچی پولیس چیف ثنااللہ عباسی کے مطابق اسٹریٹ کرائمزکی روک تھام میں ناکامی پرایس ایچ اوٹیپوسلطان راجہ تنویر کو معطل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملیرکینٹ تھانے میں زیرحراست بے گناہ شہری کو بھی رہا کرادیا گیا ہے۔پولیس اہل کاروں نے شہری کو حراست میں رکھ کربھاری رقم کا تقاضہ کیاتھا۔ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔
تازہ ترین