• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی شہری ’رئیس‘ نہیں ’قابل‘ دیکھیں، بی جے پی

Bjp Foce Indians To See Qabil Not Raees
کون سی فلم دیکھنی ہے کون سی نہیں، اب یہ بھی بی جے پی کے رہنما بتائیں گے، بی جے پی رہنماؤں نے بھاشن دینا شروع کردیے کہ ’قابل‘ محب وطن ہے اور ’رئیس‘ بے ایمان، بھارت والے ’رئیس‘ نہیں ’قابل‘ دیکھیں۔

ایک طرف دلوں کا بادشاہ ’رئیس‘ اور دوسری طرف ’قابل‘ کی منفرد کہانی ہے، مقابلہ شروع ہونے سے پہلے ہی ’رئیس‘ اور ’قابل‘ میں جوڑ پڑ گیا، موقع غنیمت جان کر بھارتی انتہاپسندوں نے بھی اپنا رنگ دکھایا اور ’رئیس‘ مخالف پروپیگنڈا شروع کردیا۔

بی جے پی رہنما کیلاش وجے ورگیا نے پوسٹر جاری کیاجس میں بھارتی عوام کو بھاشن دیا کہ وہ ’رئیس‘ نہ دیکھیں، کیونکہ ’قابل‘ محب وطن اور ’رئیس‘ بے ایمان ہے۔

لیکن ’رئیس‘ مخالف انتہاپسندوں کے ارمان بھارتی اخبار کے سروے نے ٹھنڈے کردیے، جس میں 79فیصد شہریوں نے ’رئیس‘ دیکھنے کے حق میں ووٹ دیا۔
تازہ ترین