• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ کو دیکھنے آنے والا مداح دم گھٹنے سے ہلاک

Shah Rukh Khans Fan Dies In Stampede At Vadodara
شاہ رخ خان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بھارتی شہر ودودرا کے ریلوے اسٹیشن پر مداحوں کا رش لگ گیا، بھگدڑ مچنے کے دوران ایک شخص دم گھٹنے سے ہلاک ہو گیا۔

کنگ خان اپنی آنے والی فلم ’رئیس‘کی پروموشن کیلئے گجرات کے شہر ودودرا ٹرین کا سفر کر کے پہنچے، اسٹار کی ایک جھلک دیکھنے شہریوں کا ریلوے اسٹیشن پر رش لگ گیا۔

ٹرین آگے بڑھنے پر مداح بھی اس کے ساتھ آگے دوڑے، اسی بھگدڑ میں ایک شخص دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

اپنے پرستار کی ہلاکت پر بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین