• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرتے خود کو نہیں دیکھنا ہوتا، مصباح الحق

Retirement Will Be Decided After Pakistan Super League
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ایک انٹر ویومیں کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرتے وقت صرف خود کو نہیں دیکھنا ہوتا،بلکہ ٹیم کو بھی دیکھنا پڑتا ہے، جسے آپ نے بنایا ہو۔

ایک انٹریو میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ مجھ سے زیادہ کھیلے ہوئے سابق کرکٹرز کی تنقید پر غصہ آتا ہے، سمجھ اور تجربے کے باوجود مجھے ٹارگٹ کیا جاتا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ جاری رکھنے یا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ پی ایس ایل کے بعد کروں گا۔

مصباح الحق نے کہا کہ وہ پی ایس ایل کے دوران یہ اندازہ کریں گے کہ اُن میں کتنی کرکٹ باقی ہے؟ اور وہ کتنا کھیلنا چاہتے ہیں؟

مصباح کا کہنا تھا کہ وہ 2015ء میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد کرکٹ چھوڑ سکتے تھے لیکن اگر اُس وقت وہ ریٹائر منٹ لیتے تو یہ اچھا طریقہ نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ جب کھلاڑی پینتیس، چالیس کا ہوجاتا ہے تو اُسے اپنی ترجیحات طے کرنی ہوتی ہے کہ وہ مزید کتنا گیم میں رہ سکتا ہے۔
تازہ ترین